حکومت نے سستی سفری سہولیات چھیننے کی تیاری کرلی

حکومت پنجاب نے میٹرو اور فیڈر بسوں پرموجود سبسڈی کو کم کرنے کے لیے پرپوزل تیار کر لیا۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 فروری 2019 19:37

حکومت نے سستی سفری سہولیات چھیننے کی تیاری کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) :حکومت پنجاب نے میٹرو اور فیڈر بسوں پرموجود سبسڈی کو ختم کرنے کے لیے پرپوزل تیار کر لیا۔سبسڈی کم ہونے کی صورت میں 3 ارب سے زائد بوجھ عوام کی جیبوں پر پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی عوام سے سستی سفری سہولتیں واپس لینے کی منصوبہ بندی بنا لی گئی ہے۔میٹرواور فیڈر بسوں ہر سفر کرنے والی عوام کو اب خود اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

پنجاب حکومت نے میٹرو اور فیڈر بسوں پر سبسڈی مکمل طور پر کم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے میٹروبس سروس اور فیڈر بسوں پر سبسڈی کم کرنے کا پرپوزل تیار کر لیا گیا ہے۔سبسڈی کم کرنے کے بعد عوام پر 3 ارب 60 کروڑ کا بوجھ ڈالا جائے گا۔ ۔دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں اضافے کی تجاویزتیارکرلیں۔میٹرو بس کے کرایوں میں دس روپے اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

پہلے دس کلو میٹر تک کرایہ 20روپے وصول کیا جائےگا۔دس کلومیٹرکےبعد کرائےمیں دس روپے اضافہ تجویزکیا گیا ہے۔ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کرائے میں اضافے سے سبسڈی کی مد میں کمی آئے گی۔اسپیڈوبسوں میں اب مسافرکرایہ ادا کرکے سفر کرسکیں گے۔