کلبھوشن یادیو کا مقدمہ ،عالمی عدالت انصاف میں بھارت نے اپنا جواب جمع کروا دیا

پاکستان کل اپنا جواب جمع کروائے گا

پیر 18 فروری 2019 20:22

کلبھوشن یادیو کا مقدمہ ،عالمی عدالت انصاف میں بھارت نے اپنا جواب جمع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ نیدر لینڈ دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے میں بھارت نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے جبکہ پاکستان کل منگل کو اپنا جواب جمع کروائے گا۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو کے سلسلے میں عالمی عدالت میں ثبوت دینے میں ناکام ہوا ہے ۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت عالمی عدالت میں حاضر سروس فوجی کمانڈر کلبھوشن یادیو کے پاکستان میں داخلے اورمختلف ناموں سے سفر کرنے سے متعلق حقائق پیش نہیں کرسکا۔بھارت عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں سرگرمیوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش نہیںکرسکا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کمانڈر کلبھوشن یادیو ایران کے راستے سفر کرتے ہوئے پاکستان کیسے سفرکرتا رہا اور پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا اور یہ بات ثابت ہوگئی۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان 19فروری کو اپنا جواب عالمی عدالت میں اپنا جواب جمع کروائے گا۔ واضع رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کے سلسلے میں پاکستانی جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ۔۔۔ ۔۔شمیم محمود