پشاور، صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اپنے لوگوں کو جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی،وزیر اعلی خیبر پختونخوا
بس اڈوں کی بہتری اور مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے ان بس اڈوں میں مرمت اور بحالی کاکام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا، محمود خان اجلاس سے خطابٍٍ
پیر 18 فروری 2019 20:22
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ ناظم پشاور ارباب عاصم ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ محمد اسرار، سیکرٹری فنانس شکیل قادر، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کامران خان، سیکرٹری لاء اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو روڈ ٹرانسپورٹ بورڈ، آپریشنل فنڈ ،بورڈ کی کمپوزیشن اور آکشن کمیٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔
اجلاس کو صوبے کے مختلف اڈوں اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بس اڈوں کی بہتری اور مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے ان بس اڈوں میں مرمت اور بحالی کاکام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اپنے لوگوں کو جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔صوبائی حکومت روڈ ٹرانسپورٹ بورڈ فنڈ کو بس اڈوں اور بس ٹرمینلز کی بہتری پر لگائے گی تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔ وزیراعلیٰ کو پشاور ڈائیواڈہ کے ساتھ تمام تر معاہدوں کے حوالے سے بھی تفصیلاً بتایا گیا جس پر انہوںنے کہاکہ ان معاہدوں کو روڈ ٹرانسپورٹ بورڈاور محکمہ قانون مل بیٹھ کر اس کی جانچ پڑتال کرے اور اگلے اجلاس میںپیش کرے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ روڈ ٹرانسپورٹ بورڈ اگلے اجلاس میں پروپوزل پیش کرے کہ بورڈ کے فنڈ کو بس ٹرمینل کی بہتری کیلئے کس طرح استعمال میں لا سکتے ہیں۔ پنک بسوں کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ضلع مردان میںخواتین کیلئے پنک بس کی سہولیات مہیا کی گئی ہیںجبکہ ضلع ایبٹ آباد میں یہ سہولت بہت جلد میسر کی جائے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گریٹر سرکلر پشاورکی تکمیل اور چا ئینز کمپنی سی آر سی سی کے ساتھ محکمہ ٹرانسپورٹ نے مفاہمتی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبائی حکومت کو یہ ایم او یو پہلے سے بھجوایا ہے جس کی منظوری کے بعد اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گریٹر سرکلر پشاور میں پشاور ، چارسدہ ، مردان ، نوشہرہ ، صوابی اور ملاکنڈ کے اضلاع شامل ہیں جس کو اضافی فیز ٹو میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی سہولت کیلئے تمام تر ممکن اقدامات اُٹھائے گی۔ انہوںنے عندیہ دیا کہ صوبائی حکومت اس منصوبے کی منظوری اور تکمیل بہت جلد ممکن بنائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ روڈ ٹرانسپورٹ بورڈ کے فنڈ کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے اور اس کو عوام کی بہتری اور اُن کو سہولیات کی فراہمی پر ہی استعمال کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.