کوئٹہ ،حکومت تمام باصلاحیت کھلاڑیوںکی سرپرستی کے لئے سپورٹس انڈومنٹ فنڈز قائم کررہی ہے،عبدالخالق ہزارہ

صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے بھی متعدد اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،صوبائی مشیر کھیل وثقافت اورامورنوجوانان کاکراٹے چمپیئن شپ2019 کے اختتامی تقریب سے خطاب

پیر 18 فروری 2019 20:22

کوئٹہ ،حکومت تمام باصلاحیت کھلاڑیوںکی سرپرستی کے لئے سپورٹس انڈومنٹ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) صوبائی مشیر کھیل وثقافت اورامورنوجوانان عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت تمام باصلاحیت کھلاڑیوںکی سرپرستی کے لئے سپورٹس انڈومنٹ فنڈز قائم کررہی ہے نیز صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے بھی متعدد اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے آل بلوچستان شہید حسین علی یوسفی (گرلزاینڈبوائز )کراٹے چمپیئن شپ2019 کے اختتامی تقریب کے دوران کھلاڑیوں اور سپورٹس منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کیااختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی مشیر کھیل وثقافت اورامورنوجوانان عبدالخالق ہزارہ تھے اس موقع پر تقریب میں عزیزاللہ ہزارہ وائس چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ،ڈاکٹر اصغر، بنیاد نسل سوئم کے صدر ڈاکٹر رضائی، آغاعاشوری کے علاوہ سپورٹس کلبوںکے عہدیداران موجودتھے۔

(جاری ہے)

چمپیئن شپ میں انٹرنیشنل کراٹے چمپیئن سینسی غلام علی ہزارہ، سینسی آغامحمد، مس نرگس ہزارہ، شاہدہ عباسی، نازگل ،رحمت قندول، نعمت اللہ و دیگر کراٹے چیمپیئنزبطورٹیکنکل آفیشل اور کوآرڈنیٹرزاپنے فرائض انجام دئیے صوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ کھیلوںکے فروغ سے ہی ہم ایک صحت مند معاشرے کاقیام عمل میں لاسکتے ہیںاور ہمارے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہرشعبہ میں بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کانام روشن کررہے ہیں جن کی ہر فورم پر سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے تاکہ یہ کھلاڑی مستقبل میں مزید کامیابی کیلئے محنت و لگن جاری رکھ سکیں۔

انہوںنے ایک کامیاب چیمپئین شپ کے انعقاد پرہزارہ شوتوکان کراٹے اکیڈیمی کیلئے تین لاکھ روپے مالی امدادکابھی اعلان کیاواضح رہے کہ بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کی زیرسرپرستی پہلا آل بلوچستان شہید حسین علی یوسفی کراٹے چیمپیئن شپ کاانعقاد ہزارہ شوتوکان کراٹے اکیڈیمی کی زیرنگرانی غلام علی سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں کیاگیا جس میں مختلف کراٹے کلبوں اور اکیڈیمی سے تقریباً400سے زائد میل اور فی میل کراٹے پلیئرزنے حصہ لیاجن میں ہزارہ شوتوکان کراٹے اکیڈیمی برانچ AاورB،رقیہ ہاشمی کراٹے اکیڈیمی، مغل مارشل آرٹس، مسعود خان کراٹے اکیڈیمی نواںکلی، تاجئی خان کراٹے اکیڈیمی، PSBکراٹے اکیڈیمی، بلوچستان کراٹے اکیڈیمی، کچلاک کراٹے اکیڈیمی شامل تھیںتقریب کے آخرمیں مہمان خصوصی نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوںکو میڈیلز پہنائے جبکہ ٹیکنکل آفیشلز اور چیمپئن شپ کے منتظمین کو شیلڈ دئیے گئے جبکہ ہزارہ شوتوکان کراٹے اکیڈیمی کی جانب سے سینسی غلام علی ہزارہ نے صوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ کو ایونٹ کی یادگاری شیلڈپیش کیں