بھارتی کرکٹ بورڈ کا ورلڈکپ میں پاکستان کیساتھ میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے بیان
ورلڈکپ ابھی کافی دور ہے، پاکستان کے ساتھ شیڈول میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے اس وقت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے: سربراہ آئی پی ایل راجیو شکلا
محمد علی پیر 18 فروری 2019 20:10
(جاری ہے)
ایک بھارتی کرکٹ مداح نے بھی اپنے ٹویٹ میں مطالبہ کیا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل یا تو پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالے یا بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کردینا چاہیئے ۔
اس حوالے سے آئی پی ایل کے سربراہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کیساتھ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حوالے سے اس وقت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 44 فوجی ہلاک ہوئے۔اس حملے کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل زہر اگلا جا رہا ہے اور الزامات لگائے جا رہے کہ اس حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔بعد ازاں پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وطیرہ ہے جو ماضی میں بھی ہمیشہ ناکام رہا ہے، اگر ویڈیو بیان بھارتی دعوے کی تصدیق کرتا ہے تو پھر بھارت کواپنے نیول آفیسر کمانڈر کلبھوشن یادیو کے بیان کو بھی تسلیم کرنا ہو گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
دبئی میں بارشوں کے باعث ایئرپورٹ پرمصباح الحق اور کامران اکمل پھنسے رہے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری
-
دبٸی میں بارشیں، مصباح الحق اور کامران اکمل ایٸرپورٹ پر پھنس گئے
-
جاپان کے سابق نمبر ایک کینٹو موموٹا رواں ماہ کے آخری میں بین الاقوامی بیڈمنٹن کو خیر باد کہہ دیں گے
-
روہت شرما نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کی حمایت کردی
-
پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ناقابل شکست سنچری
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل قومی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوگیا
-
بابر اعظم سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ’حیران‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.