Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب اور چوہدری شجاعت حسین میں اہم ملاقات

چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر عمار یاسر نے استعفیٰ واپس لے لیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 فروری 2019 20:13

وزیر اعلیٰ پنجاب اور چوہدری شجاعت حسین میں اہم ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری 2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور چوہدری شجاعت حسین میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ ق کے تمام تر تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔اس ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر عمار یاسر نے استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ق میں اختلافات کی خبریں سر گرم رہیں۔

حکومت کے لیے بھی اتحادی جماعت کو ناراض کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا تھا۔ذرائع کے مطابق ق لیگ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں صوبے میں اور وفاق میں دو دو وزارتیں دی جائیں گی۔تاہم معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے حکومت اور ق لیگ میں اختلافات پیدا ہونا شروع ہوئے۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل دنووں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت میں ملاقات ہوئی تھی،جس میں پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کو تمام تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کرئی تھی۔

دنوں جماعتوں میں تعاون جاری رکھنے اور اتحاد کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ۔ دنوں سیاسی جماعتوں کے درمیان اس سلسلے میں ایک تحریری معاہدہ طے پایا کہ جلد ہی پنجاب یا وفاق میں ق لیگ کے دو وزراء حلف اٹھائیں گے جب کہ وزراء کو اپنے محکموں میں فری ہینڈ دیا جائے گا۔ق لیگ کے ایم این ایز والے حلقوں میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی جب کہ ق لیگ کے لوگوں کو کارپوریشن سمیت مخلتف محکموں میں جگہ دی جائے گی۔

اور اہم امور میں ق لیگ کو اعتماد میں لیا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے مابین موجود اختلافات پر بھی بات ہوئی جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چوہدری شجاعت حسین کو یقین دہانی کروائی ہےکہ مسلم لیگ ق کے تمام تحفظات دور کئیے جائیں گے۔چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر عمار یاسر نے استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔واضح ہو کہ عمار یاسر نے حکومت سے اختلافات پر استعفیٰ دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات