مسلم لیگ ن نے سعودی ولی عہد سے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کی درخواست کر دی

مشاہداللہ نےولی عہد کودورہ بھارت پرمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پربھی بات کرنے کی درخواست کی،اعلامیہ مسلم لیگ ن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 فروری 2019 20:34

مسلم لیگ ن نے سعودی ولی عہد سے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) :مسلم لیگ ن کی جانب سے لیگی رہنماوں کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مشاہداللہ نےولی عہد کودورہ بھارت پرمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پربھی بات کرنے کی درخواست کی۔۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے آج ایوان صدر میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انکو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا۔وہاں انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت متعدد رہنماوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پررہنما مسلم لیگ ن راجا ظفر الحق سمیت مشاہد اللہ خان نے ایوان صدر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور انکو نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے خاص پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی جانب سے لیگی رہنماوں کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مشاہد اللہ خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔مشاہد اللہ خان نے نوازشریف کاسلام اور خیرسگالی کے جذبات سعودی ولی عہد کوپہنچائے۔سعودی ولی عہد کی جانب سے نوازشریف کے لیے جوابی خیرسگالی اورنیک تمناوں کا پیغام وصول کیا۔

اس موقع پر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہدنے کہانوازشریف دورحکومت میں 5فیصدگروتھ ریٹ حوصلہ افزاتھا۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ نوازشریف ، شہبازشریف میرے دل کےبہت قریب ہیں۔سعودی ولی عہد نے کہاشریف خاندان کا احترام کرتے ہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر مشاہد اللہ خان نےسعودی ولی عہد سےمقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کامعاملہ بھی اٹھایا۔مشاہداللہ نےولی عہد کودورہ بھارت پرمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پربھی بات کرنے کی درخواست کی۔