جرمنی کے شہر ڈریس ڈین میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد

تحریک انصاف یورپ کے چیف آرگنائزر و ممتاز کشمیری راہنما زاہد ہاشمی نے کہا کہ بھارت کی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں 1989ء سے اب تک 95 ہزار 283 کشمیریوں کو قتل کرچکی ہے اور بھارتی مظالم کا سلسلہ اب بھی جاری ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 فروری 2019 20:47

جرمنی کے شہر ڈریس ڈین میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد
جرمنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،مہوش خان،جرمنی) تحریک انصاف یورپ کے چیف آرگنائزر و ممتاز کشمیری راہنما زاہد ہاشمی نے کہا کہ بھارت کی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں 1989ء سے اب تک 95 ہزار 283 کشمیریوں کو قتل کرچکی ہے اور بھارتی مظالم کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جو کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر بدنما سیا ہ دھبہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی ائی کشمیر ونگ ڈریسڈن کے کمانڈر انچیف راناثاقب خالدکی جانب سے یوم۔

یکجہتی کشمیر کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ھوئے کیا

یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس پی ٹی ائی کشمیرونگ یورپ کے صدرچوہدری احمد افتخار کے زیر صدارت ڈریسڈن کے پاکستانی ریسٹورنٹ میں منعقد ھوا تقریب کے مہمان خصوصی تحریک انصاف یورپ کے چیف آرگنائزر و ممتاز کشمیری راہنما زاہد ہاشمی،  اور ڈنمارک مشہور سوشل ایکٹوسٹ اور سابق مئیر پی ٹی ائی یورپ ونگ کی چیگ آرگنائزر محترمہ لبنیٰ الہی تھی تقریب میں پی ٹی ائی کشمیر ونگ سویڈن ملک خوشحال اعوان. چیف شیراز چیف آرگنائزر یورپ،  راجہ نامدار اقبال جنرل سیکرٹری پی ٹی ائی کشمیر ونگ.  پی ٹی ائی کشمیر ونگ کے نائب صدر ندیم مہر ، پی ٹی ائی کے جاوید اقبال. طارق جاوید.  بسمہ اللہ بی بی. مایہ حیدر. مشہور ومعروف شاعرہ طاہرہ رباب اور یوتھ پارلیمنٹ کے ممبر محمد طہ شریک ھوئے

اس موقع پر  زاہد ہاشمی نے خطاب کے دوران بھارت سے 8 مطالبات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، آزادی اظہار کی اجازت دے، نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال اور اسلحے کا استعمال بند کیا جائے، بھارت کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال بند کرے، جارحانہ کالے قوانین واپس لیے جائیں، بھارت کشمیری قیادت کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کے لیے بیرون ملک جانے دے، انسانی حقوق کے مبصرین کے لیے مقبوضہ کشمیر کے راستے کھولے جائیں، انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی و سوشل میڈیا کے لیے کشمیر کے رابطے کھولے، بھارت جتنی کوشش کر لے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،ظلم کا شکار کشمیری تاریخ رقم کرتے جا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ،بھارت میں ووٹ لینے کے لیے سیاستدان مسئلہ کشمیر کو فٹ بال بناتے ہیں، خود ساختہ مقابلے بنا کر بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

، کشمیری عوام کسی قوت کا تسلط تسلیم نہیں کرتے اپنا فیصلہ خود کریں گے، کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہےانہوں نے کہاکہ اس وقت فیصلہ کن مرحلہ ہے۔ ٹرمپ مودی کو اکیلا چھوڑ کر جارہا ہے۔ بھارت خوفزدہ ہے کہ امریکہ کے نکلنے پر انڈیا کا کیا بنے گا؟۔کشمیر میں جتناظلم مودی کے دور میں ڈھایا گیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

یہ قاتلوں کے بھاگنے اور مظلوموں کی آزادی کا وقت ہے۔اس کا آغاز ہو چکا ہے۔ مودی بھی آج مذاکرات کی بات کر رہا ہے لیکن اب بات محبوبہ مفتی سے نہیں قربانیاں دینے والوں سے کرنا ہو گی۔

کشمیریوں کے خون کا سودا کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم یورپ بھر میں بھر پور احتجاج ریکارڈ کرواینگے ۔اس موقع پرپی ٹی ائی چیف ارگنائزر برائے ویمن و ڈنمارک کےسابق مئیر النبی الہی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ھوئے شمع روشن کی اورایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صدیوں سے کشمیری بھائی ظلم سہتے آئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جب بھی کارروائی کی جاتی ہے تو انٹرنیٹ سروس بند کردی جاتی ہے، وہاں ہونے والے ایک ایک ظلم کی تصویر دنیا کے سامنے لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بلاتفریق حمایت کرتے ہیں۔ کشمیر میں انسان بستے ھے دنیاسمندر کے کنارے جابحق ھونے والے بچے پر افسردگی کا اظہارکرتی ھے لیکن کشمیر میں شہید ھونے والےمظلوم کشمیریوں کے معاملے پر سانپ سونگھ جاتا ھے.  انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حقائق جاننے کے لیے کمیشن کو وہاں بھیجا جائے، بھارت نے کمیشن کی مخالفت کی کیونکہ اس کے پاس دلائل نہیں جب کہ پر امن جدوجہد کو ہتھیاروں سے دبایا جا رہا ہے۔

اہل کشمیر کی خود ارادیت کے حق کے حصول کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہزاروں شہادتیں، سینکڑوں بے حرمتیوں، ، سنگین مظالم اور بے پناہ تکالیف کے باوجود کشمیریوں نے جھکنے سے انکار کیا ہے، بھارتی ظلم ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکتا۔

قریب کے صدر چوہدری احمد مختیار نے کہا کہ  پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

پورا پاکستان گزشتہ 70 سال سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے افسوس کہ 71سال گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکو حل کرنے میں ناکام ہوا اور اپنی ہی منظور کردہ حق خود ارادیت قراردادوں پر عمل دارآمد نہیں کرا سکایوتھ ممبر محمد طہ نے کہا کہ کشمیر میں ظلم اور بربریت پر اقوام عالم کو خاموش نہیں رہنا چاہئے اور اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

  جنرل سیکریٹری راجہ نامدار نے کہا کہ  کشمیر کی تحریک تیز ہوئی اور یورپ میں یکجہتی اس سطح پر پہنچی ہے کہ ہر ملک و شہر سے یوم یکجہتی کشمیر پر پچھلے برسوں کی نسبت بہت بڑے پیمانے پر منایاجارہاہے ۔ انڈیا اپنی فوج کشمیر سے نکال لے وگرنہ اسے بہت کچھ گنوانا پڑے گا۔ قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے اور منزل حاصل ہونے والی ہے۔ ہم کشمیریوں کو پیغام دیتے ہیں کہ یہ نتیجہ کے حصول اور صبر و استقامت کا وقت ہے۔

کشمیرکشمیریوں کاہے انہیں حق خودارادیت دیاجائے۔ پی ٹی ائی جرمنی کے رہنما طارق جاوید  اور جاوید اقبال نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرے،امریکہ بھارت کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے،بھارتی فوج کشمیریوں کو ان کے گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور طرح طرح کے ظلم و ستم کر رہی ہے ،حکمران عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کریں اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دے اور کشمیری عوام اس دن کی منتظر ہے جب کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ عملی شکل میں دنیا دیکھے گی، شرکاء نے بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بلند کئے کشمیر بنے گا پاکستان،  ہم کیا چاہتے آزادی کا  نعرے فضا میں گونجتی رہی.  تقریب کے ختتام پر مزبان و پی ٹی ائی کشمیر ونگ جرمنی کے کمانڈر انچیف رانا ثاقب خالد نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،  بعد ازیں تقریب مہمانوں کے لیے پاکستانی عشائیہ پیش کیا گیا۔