Live Updates

اعجازاحمدچوہدری سے پی ٹی آئی فرانس کے صدر ذوالفقار جتالہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

پیر 18 فروری 2019 21:25

اعجازاحمدچوہدری سے پی ٹی آئی فرانس کے صدر ذوالفقار جتالہ کی وفد کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمدچوہدری سے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں پی ٹی آئی فرانس کے صدر ذوالفقار جتالہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،ذوالفقار جتالہ نے اعجازاحمدچوہدری سے ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا ،ذوالفقا ر جتالہ نے کہاکہ اورسیز پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت ہی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ اورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ، ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اورسیز پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات