سوتیلی ماں جلاد بن گئی، 10سالہ بیٹی پرتشدد

پیر 18 فروری 2019 21:28

سوتیلی ماں جلاد بن گئی، 10سالہ بیٹی پرتشدد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سوتیلی ماں جلاد بن گئی، 10سالہ بیٹی کو تشددکانشانہ بنادیا ۔بتایا گیا ہے کہ سمن آباد کی رہائشی عائشہ 10سالہ مناحل کو لوہے کے گرم راڈ لگاتی رہی۔بچی کی چیخ و پکار سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔متاثرہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔پولیس نے ملزم ندیم اوراہلیہ عائشہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس نے متاثرہ بچی میڈیکل کے لئے سروسز اسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

گھر میں بچی کی چیخ اور پکار بھی بے اثر رہی، پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع کی تو مناحل کی جان چھوٹی۔ پولیس نے چھاپہ مار کر بچی کو بازیاب کروایا۔پولیس کے مطابق معصوم مناحل کو الگ کمرے میں رکھا گیا تھا جس کے جسم پر لوہے کے راڈ سے داغے جانے کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ بچی کی صحت خراب ہے جبکہ آنکھوں کے نیچے ہلکے بھی پائے گئے  ہیں۔محلے دار اسامہ صغیر کی درخواست پر پولیس نے سنگدل والدین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے متاثرہ بچی کے والد شیخ ندیم اور سوتیلی ماں عائشہ  کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :