محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف میرے دل میں بستے ہیں،میرے ان سے دیرینہ تعلقات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان

پیر 18 فروری 2019 21:25

محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف میرے دل میں بستے ہیں،میرے ان سے دیرینہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سینیٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف میرے دل میں بستے ہیں ، میرے ان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کے وفد نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ولی عہد کو دعوت دی کہ وہ جب بھی دوبارہ پاکستان آئیں تو پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفرالحق اور مشاہداللہ خان بھی شریک تھے۔ مشاہد اللہ خان نے سعودی ولی عہد کو بتایا کہ انہیں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ولی عہد محمد بن سلمان نے مشاہداللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف میرے دل میں بستے ہیں، میرے ان کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ ملاقات میں مشاہداللہ خان نے مسئلہ کشمیر کابھی ذکر کیا اور سعودی ولی عہد سے اپنا کردار ادا کرنے کو کہا جس پر محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان کیساتھ مل کر کشمیرکا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے اور جہاں بھی ہوسکا وہ اپنا کردار نبھائیں گے۔