سانحہ صفورا کیس،عدالت نے تفتیشی افسر کو 13 مارچ کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا

پیر 18 فروری 2019 21:28

سانحہ صفورا کیس،عدالت نے تفتیشی افسر کو 13 مارچ کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا کیس میں شریک ملزموں کے خلاف اے ٹی سی میں از سر نوکیس ٹرائل کا معاملہ ،عدالت نے تفتیشی افسر کو 13 مارچ کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ صفورا کے شریک ملزمان سے متعلق سماعت ہوئی جہاں کیس کے تفتیشی ڈی ایس پی خالد خان شوکاز نوٹس ہونے پیش نا ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی خالد خان چھوٹیوں پر ہیں،جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو 13 مارچ کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا،عدالت نے ملزموں کے خلاف کیس کا ٹرائل روکنے سے متعلق حکم برقرار رکھا،عدالت کا ملزم نعیم ساجد اور سلطان قمر گرفتار کرنے سے روک رکھا یے،انسداددہشت گردی عدالت نے پیش نہ ہونے پر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے،نعیم ساجد اور سلطان قمر صدیقی پر سانحہ صفورا کے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے،ملٹری کورٹ نے سانحہ صفورا کیس میں پانچ دہشت گردوں کو سزا موت سنائی تھی۔