Live Updates

این اے 245 میں مبینہ دندھالی سے متعلق درخواست کی سماعت،عدالت نے عامر لیاقت کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرلی

پیر 18 فروری 2019 21:35

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا این اے 245 میں مبینہ دندھالی سے متعلق درخواست کی سماعت ،عدالت نے عامر لیاقت کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے سابق رہنما فاروق ستار کی این اے دو سو پینتالیس میں مبینہ دھاندلی سے متعلق سماعت ہوئی جہاں پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کے وکیل نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرلیاعدالت نے آئندہ سماعت تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت چار مارچ تک ملتوی کردی ،فاروق ستار کے وکیل کا اپنے دلائل میں کہا کہ این اے 245 میں بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،صرف این اے 245 میں 22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہیں،22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہونے کے شواہد فارم 46 میں موجود ہیں،ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا،کسی پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا،درخواست کا فیصلہ ہونے تک عامر لیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے،سندھ ہائیکورٹ میں فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عامر لیاقت کی جیت کو چیلنج کیا تھا،ہم نے فارم 46 کو درخواست میں رکھ کر فیصلہ چیلنج کیا ہے، الیکشن ٹریبیونل میں چلائے گئے معاملات سے مختلف ہے،ہمارا گمان ٹھیک ہے کہ ہماری جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا ہے،ہم نے کہا ہے 22ہزار ووٹ گم کیے گئے اورالیکشن نتائج میں اسکا فرق ظاہر نہیں کیا گیا،عامر خان بھائی کا رویہ آمرانہ اور غرور کے مرتکب ہے،یہ بات کرنا کہ وہ مجھے جانتے نہیں عامر خان کو زیب نہیں دیتا،میں عامر خان کو جانتا بھی ہوں اور پہچانتا بھی ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات