میگا منی لانڈرنگ کیس،چیئرمین نیب نے کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی منظور ی دے دی

نیب حکام نے نیب چیئرمین کا دستخط شدہ لیٹر بینکنگ کورٹ کراچی میں جمع کرا دیا،ملزمان کے وکلاء کو نوٹس جاری

پیر 18 فروری 2019 21:35

میگا منی لانڈرنگ کیس،چیئرمین نیب نے کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی منظور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) میگا منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت، چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

نیب حکام نے نیب چیئرمین کا دستخط شدہ لیٹر بینکنگ کورٹ کراچی میں جمع کرا دیا،، لیٹر میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کیس نیب کورٹ راولپنڈی منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ نے نیب منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا حکم دیا ہے، ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے نیب آرڈیننس کے شق 16 اے تحت احکامات دیئے،، 14 فروری کو بینکنگ کورٹ میں نیب منتقل کرنے سے متعلق بینکنگ کا کورٹ کو آگاہ کیا تھا،، عدالت نے نیب کی درخواست پر ملزمان کے وکلا کو 20 فروری کے لئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔