15ویں ٹی سی ایف گالف ٹورنامنٹ میں گالفرز تعلیم کے لیے میدان میں آگئے
پیر 18 فروری 2019 21:40
(جاری ہے)
AEPAM اور وزارت تعلیم کینئے اعداد و شمارکے مطابق 22اعشاریہ 84ملین بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں، جبکہ یونیسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں نائیجیریا کیبعد پاکستان دوسرے نمبر کا بڑا ملک ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو کہ بالغان کیلیے کسی طور بہتر نہیں ہے، جبکہ پاکستان ہی دنیا میں وہ ملک ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں غیر تعلیم یافتہ بالغان موجود ہیں۔
ان سب سے بالاتر ہمارے یہاں تعلیم میں صنفی عدم مساوات کے مسائل موجود ہیں، پانچ اعشاریہ صفر چھ ملین بچے ایسے ہی جو ابتدائی تعلیم کے لیے اسکول نہیں جاتے جس میں لڑکیوں کی تعداد 60فیصد ہے۔ملک میں (الف اعلان) کے تحت جمع ہونیوالے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک لڑکی کے مقابلے میں لڑکے کے پرائمری اسکول جانے کے چانسز15فیصد زیادہ ہیں۔ ٓاس موقع پر بات کرتے ہوئے مشتاق چھاپڑا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کا فقدان ایک ٹائم بم کی شکل اختیار کرگیا ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ اسے اب سب سے زیادہ اہمیت دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم میں سے ہر ایک اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بچوں کو تعلیم میں مدد فراہم کرے تو یقین جانیے کہ پاکستا ن میں کوئی بچہ غیر تعلیم یافتہ نہیں رہے گا۔ مشتاق چھاپڑا نے بتایا کہ ٹی سی ایف اس گالف ٹورنامنٹ کاگزشتہ پندرہ سالوں سے انعقاد کروارہی ہے، جس میں گالفرز تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی معاونت فراہم کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گالف ٹورنامنٹ کی کامیابی کو ممکن بنانے میں نہ صرف معزز گالفرز کی کاوشیں شامل ہیں بلکہ کراچی گالف کلب کی ٹیم اور کارپوریٹ سیکٹر کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ایک طویل دورانیے پر مشتمل سرمایہ کاری ہے، یہ لوگوں کو مثبت تبدیلی کامضبوط ایجنٹ بناتی ہے۔اگرشہری اس جہالت اور ناامیدی کی لہر کو روکنا چاہتے ہیں تو ہمارا سب سے اہم فریضہ یہ ہونا چاہیے کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنائیں تاکہ وہ آگے چل کر معاشرے میں مثبت تبدیلی کے ایجنٹ بن کر سامنے آئیں، آج دودہائیوں کے تجربات کے بعددی سٹیزنز فاونڈیشن پندرہ سو اسکولزیونٹس کی دیکھ بھال کررہاہے، جبکہ ٹی سی ایف کا عزم ہے کہ وہ2030تک اس مثبت تبدیلی کے دوملین ایجنٹ تخلیق کرنے کا خواہاں ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.