سعودی ولی عہد مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی دہشتگردی کے خلاف کردار ادا کریں ،ثروت اعجاز قادری

پلوامہ حملہ میں بھارت کا اپنا بارودی مواد استعمال ہوا اس دہشتگردی کے پیچھے بھارتی سرکار کا ہاتھ ہے ،سربراہ سنی تحریک

پیر 18 فروری 2019 21:40

سعودی ولی عہد مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی دہشتگردی کے خلاف کردار ادا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سعودیہ پاکستان باہمی تعلقات کے دونوں ممالک کو فوائد حاصل ہونگے ،سعودی ولی عہد مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی دہشتگردی کے خلاف کردار ادا کریں ،سعودی عرب میں قید2107پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم خوش آئند ہے سعودی ولی عہد کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، تمام مسلم ممالک ایک ہوکر کام کرینگے تو انشاء اللہ ترقی ہوگی ، پلوامہ حملہ میں بھارت کا اپنا بارودی مواد استعمال ہوا اس دہشتگردی کے پیچھے بھارتی سرکار کا ہاتھ ہے ،اوچھے ہتھکنڈوں اور گیدڑ بھبکیوں وسازشوں سے پاکستان کو کسی صورت کمزور نہیں کیا جاسکتا ،بھارتی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پاکستان کی عوام متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،بھارتی میڈیا کا کردار جلتی پر تیل ڈالنے کا ہے ،بھارتی میڈیا آزاد نہیں بھاری حکومت کی کٹھ پتلی بناہوا ہے ،بھارتی میڈیا کا حقائق کو توڑ مروڑ کرکے پیش کرنا خطرناک ہوسکتا ہے ،پلوامہ کے واقعہ میں بھارت ملوث ہے ،حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،مقبوضہ کشمیر سے قابض بھارتی فوج کو گھنٹوں نہیں منٹوں میں نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،حکومت پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا تو بھارت کی تباہی کو کوئی روک نہیں سکے گا ،سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر بھارت نے کشیدگی پھیلانے اور خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کی ناپاک جسارت کی ہے جس میں وہ ناکام ہے ،بھارتی فوج اور حکومت اپنی ناکامیوں ،سازشوں اور دہشتگردی کو چھپانے کیلئے بھارتی میڈیا کو استعمال کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں دو کشمیریوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت ملک کی سلامتی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں 20کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ، بھارت کے ناپاک عزائم انسانیت دشمن پالیسوں اور کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کررہے ہیں ،بھارتی میڈیا کی جانبداری بھارت کو مشکلات میں ڈال رہی ہے ،کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیئے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے ،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرئے۔