ایمریٹس کا چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ
پیر 18 فروری 2019 21:45
(جاری ہے)
کوڈ شیئر کے اس معاہدے سے پاکستانیو ں کو کو کنکٹویٹی میں بہت زیادہ سہولت ملے گی اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ چینی شہروں کا سفر کرسکیں گے۔
گوانگ زو شہر میں قائم اس اشتراک کی بدولت پاکستانی مسافرچین کے اندر ملکی پروازوں کے لئے بلاتعطل رابطوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے، ایمریٹس کے گلوبل نیٹ ورک میں آٹھ نئے مقامات کا بھی اضافہ ہورہا ہے۔ کوڈ شیئر معاہدے میں مناسب حکومتی منظوری کے بعد ابتدائی طور پر چین کے شہر فوزوہو، چونگ کنگ، کنمنگ، قنگجاؤ، سیامن، چینگدو، نانجنگ اور سیان شہر شامل ہیں۔ ایمریٹس کے مشرق وسطیٰ کے نیٹ ورک میں شامل ریاض، جدہ، دمام، مسقط ، کویت اور قاہرہ جیسے مقامات پر پرواز کے لئے چین سے سفر کرنے والے افراد کو سفر کے لئے زیادہ انتخاب اور کم سے کم کنکشن وقت کے ساتھ بلاتعطل سفر میں زیادہ سہولت ملے گی۔ کوڈ شیئر معاہدے میں ایمریٹس کی جانب سے آپریٹ کئے جانے والے شہروں میں لاگوس اور سیشیلاس جیسے افریقی مقامات بھی شامل ہیں۔ پاکستانی مسافر دبئی میں کسی پریشانی کے بغیر اسٹاپ اوورز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اپنی منزل پر پہنچنے سے قبل دبئی شہر کی اہم خصوصیات سے محظوظ ہوسکیں گے۔ کوڈ شیئر معاہدے کی بدولت مسافر پورے سفر کے دوران آسانی سے ریزرویشن، روانی سے ٹکٹنگ، چیک ان، بورڈنگ اور سامان کی چیک ان کے ساتھ کنکٹنگ پرواز حاصل کرسکیں گے۔ ایمریٹس کے ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ آف اسٹریٹجک پلاننگ، ریونیو آپٹمائزیشن اینڈ ایروپولیٹیکل افیئرز عدنان کاظم نے کہا، "ہم چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ اشتراک قائم کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں جس کی بدولت چین کے مختلف شہروں کے سفر کے لئے گوانگ زو سے کنیکٹنگ پرواز کے ذریعے ایمریٹس کے پاکستانی مسافروں کو سفر کے انتخاب میں زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔ اس معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر ملکی پروازوں کیلئے چین کے شہروں بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زو کے علاوہ مزید8 شہروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان مستحکم تجارتی رابطے ہیں۔ اس اشتراک کے ساتھ تجارت و کاروبار کی غرض سے ہمارے پاکستانی مسافروں کے پاس چین کے سفر کے لئے زیادہ پروازیں دستیاب ہوں گی۔ " "آج کا یہ معاہدہ خاص طور پر ایمریٹس کے لئے تاریخی اہمیت رکھتا ہے، یہ ایمریٹس اور چین کی کسی بھی ایئرلائن کے درمیان پہلا کوڈ شیئر معاہدہ ہے۔ مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے چائنا سدرن ایئرلائنز چین کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے۔ اس لئے ہم اس معاہدے سے پہنچنے والے فائدوں کے لئے انتہائی پرامید ہیں۔ یہ ہماری کاوشوں میں اہم سنگ میل ہوگا جس سے چینی مارکیٹ میں ایمریٹس کی موجودگی مزید بڑھ جائے گی۔ "ایمرٹس کے فی الوقت دنیا بھر میں 23 پارٹنرز کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کے معاہدے ہیں۔ چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ نئے کوڈ شیئر معاہدے کے ساتھ پاکستان میں ایمریٹس کے صارفین ایشیاء پیسفک کے 160 سے زائد مقامات پر کنکٹویٹی کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.