Live Updates

شاہ بن سلمان کو وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر تک صدارتی بگھی میں شاہی پروٹوکول

راستے میں تمام صوبوں و کشمیر کا ثقافتی کلچر اجاگر کیا گیا ،صدر عارف علوی نے مہمان کو ویلکم کیا

پیر 18 فروری 2019 21:50

شاہ بن سلمان کو وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر تک صدارتی بگھی میں شاہی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) سعودی ولی عہد شاہ بن سلمان کو وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر تک شاندار شاہی پروٹوکول دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان اور سعودی شہزادہ شاہ بن سلمان صدارتی بگھی پریذیڈنٹ باڈی گارڈ دستے کی حفاظت میں ایوان صدر کے لئے روانہ ہوئی تو راستے میں خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، سندھ ، پنجاب اور کشمیر کے ثقافتی کلچر کو اجاگر کرتے ہوئے رقص پیش کئے گئے ۔ جس سے سعودی ولی عہد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان سے محو گفتگو رہے ۔ جب صدارتی بگھی ایوان صدر پہنچی تو صدر عارف علوی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ان کا ایوان صدر کے باہر آ کر ویلکم کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات