سی آر پی ایف کانوائے پر حملہ کرنے کے لیے کوئی پاکستان سے نہیں آیا‘ سوامی اگنیویش

نریندر مودی نے سرجیکل سٹرائیک اور فوجیوں کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا،مذہبی رہنما

پیر 18 فروری 2019 21:50

مہاراشٹرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) بھارت کے معروف سماجی کارکن اور مذہبی رہنما سوامی اگنیویش نے کہا ہے کہ پلوامہ دھماکہ کرنے کے لیے کوئی آدمی پاکستان سے نہیں آیا،مودی نے ہمیشہ فوجیوں اور سراجیکل سرائیک جیسے واقعات کو اپنے سیاسی فائدہ کے لئے استعمال کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر الزام لگانا ایک الگ سوال ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ حملے میں مقامی لوگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دھماکے پر بی جے پی کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک مخصوص جماعت حالات خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے تاکہ آئند پارلیمانی انتخابات میں ووٹ بٹور سکے۔ انہو ں نے کہاکہ موجودہ وزیر اعظم نریندرا مودی نے سرجیکل سٹرائیک اور ملک کے فوجیوں کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔ سارے ملک کو فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ ہے اور ایک مخصوص جماعت ووٹ حاصل کرنے کے لیے لوگوں کے جذبات کا استحصال کررہی ہے۔ سوامی اگنیویش نے کہاکہ یہ پاکستان، افغانستان اور بھارت کو اپنے تمام مسائل حل کرنے کا بہترین موقع ہے۔انہوں نے کہاکہ چند لوگ قوم پرستی کا پروپیگنڈا کررہے ہیں جو ملک کی ہم ا?ہنگی اور بھائی چارے کے لیے اچھا نہیں ہے۔