کرم کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث کچے مکانات کی چھتیں گرنے سے پانچ افراد جان بحق ،دو زخمی ہوگئے

پیر 18 فروری 2019 21:55

کرم کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث کچے مکانات کی چھتیں گرنے ..
پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث کچے مکانات کی چھتیں گرنے سے پانچ افراد جان بحق دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ اور ہسپتال ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ مرغے چینہ میں پیش آیا جہاں نور نامی شخص کا مکان گرگیا جس کے نتیجے میں نور اس کی اہلیہ اور بیٹی سمیت گھر کے چار افراد جان بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا زخمی کو صدہ ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسرا واقعہ اپر کرم کے علاقے بوغاکی میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ تیسرا واقعہ اپر کرم کے علاقے زیڑان میں پیش آیا جہاں کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے پاراچنار ہسپتال پہنچا دیا گیا زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :