Live Updates

دیار غیر میں رہنے والوں کا یہ احساس جو عمران خان میں ہے یہ صرف میری ماں میں تھا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے کی جانے والی اپیل پر ردعمل دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 فروری 2019 21:46

دیار غیر میں رہنے والوں کا یہ احساس جو عمران خان میں ہے یہ صرف میری ماں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) :سعودی عرب میں مقیم پاکستانی وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے کی جانے والی اپیل پر ردعمل دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا۔اس شہری کا کہنا تھا کہ یہ جو احساس عمران خان میں ہے یہ صرف میری ماں میں تھا۔صرف اسے اس بات کا احساس تھا کہ لوگ پردیس میں کیسے گزارا کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے آج ایوان صدر میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انکو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا۔وہاں انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت متعدد رہنماوں سے ملاقات کی جس کے بعد وہ پاکستان سے روانہ ہوئے تاہم سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات نے سب کے دل جیت لئیے ہیں ،گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے عشائیے کے دوران خصوصی طور پر کھڑے ہو کر کہا کہ سعودی ولی عہد میں آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں حاجیوں کیلئے خصوصی درخواست کی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہ سارے پاکستانی میرے دل کے قریب ہیں۔ ان سے اچھا رویہ اختیار کیا جائے۔وزیر اعظم عمران کان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے اپنے اہلخانہ کو بڑی مشکل سے چھوڑ کر پاکستان سے دیار غیر میں ان کے لیے رزق کمانے جاتے ہیں اور یہاں موجود ان کے گھر والوں کی نظریں ہر وقت ان پر رہتی ہیں۔

وزیراعظم نے ایک اور درخواست کی کہ 3 ہزار پاکستانی جو اپنا گھربار چھوڑ کر سعودی عرب گئے۔ وہ معمولی جرائم میں جیلوں میں قید ہیں۔ میری درخواست ہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔جس پر سعودی ولی عہد نے آج سعودی جیل میں مقید سینکڑوں پاکستانیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم کی جانب سے اس اپیل نے بڑے سے بڑے مخالف کو بھی زیر کر دیا۔وہی لوگ جو کل تک وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے تھے آج وہی وزیر اعظم عمران خان کی اپیل کی ویڈیو شئیر کررہے ہیں اور انکو داد دے رہے ہیں،۔

اس موقع پر سب سے زیادہ خوشی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوہوئی۔۔انکو پہلی مرتبہ یہ احساس ہوا کہ کوئی ہے جو انکے بارے میں سوچتا ہے۔ایسا ہی ایک شہری وزیر اعظم کی اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا۔اس شہری کا کہنا تھا کہ میں 7مارچ 1996 کو دبئی گیا اور پھر2011 کو وہاں سے پاکستان چلا گیا،وہاں کچھ عرصہ قیام کے بعد2012 میں سعودی عرب آگیا تھا۔اسکا کہنا تھا کہ یہ کوئی کل ملا کر 24یا 25 سال بنتے ہیں۔یہ جو احساس عمران خان میں ہے یہ صرف میری ماں میں تھا۔صرف اسے اس بات کا احساس تھا کہ لوگ پردیس میں کیسے گزارا کرتے ہیں۔میں نہیں سمجھ سکا کہ عمران خان کیا ہے۔یہ کہتے ہوئے دیار غیر میں مقیم یہ پاکستانی آبدیدہ ہوگیا۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات