سندھ میں آبی و خشکی کے پرندوں کو جا ل و پھندو ں سے پکڑنے پر پابندی کے خلاف ورزیوں پر صوبائی وزیر جنگلات وجنگلی حیات

پیر 18 فروری 2019 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے سندھ میں آبی و خشکی کے پرندوں کو جال و پھندے سے پکڑنے پر تاحکم ثانی پابندی کے باوجود بھی خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری ایکشن لیتے ہوئے پابندی کو یقینی بنائیں اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تاحکم ثانی پابندی کے حوالے سے گزشتہ ہفتے حکومت سندھ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق سندھ وائلڈ لائف بچا قانون 1972کے تحت جنگلی جانوروں کا شکار ان کو پکڑنا( ان میں تمام قسم کے پرندے شامل ہیں) جال سے پکڑنا،پھندا لگانا اور دھا گو ں کا استعمال کرنا یا کسی اور طریقے سے جنگلی حیات کو پکڑنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں جو بھی اجازت نامے پہلے جاری کیے جا چکے ہیں وہ تمام منسوخ کر دیے گئے ہیں تمام جنگلی جانوروں اور پرندوں کو فوری طور پر آزاد کیا جائے۔ وزیر جنگلات و جنگلی حیات نے کہا ہے کہ پرندوں کی بقاسلامتی افزائش نسل اور ان کی نسل کشی سے بچانے کے لئے یہ پابندی ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :