Live Updates

میں وزیر اعظم ہوتا تو سعودی ولی عہد کو ایوان سے خطاب کا موقع دیتا،یوسف رضا گیلانی

حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اپوزیشن کو بھی مدعو کرتی تاکہ ہم بھی انکو خوش آمدید کہتے،سابق وزیر اعظم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 فروری 2019 22:52

میں وزیر اعظم ہوتا تو سعودی ولی عہد کو ایوان سے خطاب کا موقع دیتا،یوسف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) :سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے دور حکومت میں چینی صدر پاکستان آئے تھے تو ہم نے انکو فلور آف دی ہاوس سے خطاب کرنے کا موقع دیا تھا ۔ اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو قومی اسمبلی میں سعودی ولی عہد کا خطاب بھی کرواتا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہو چکے ہیں ۔

سعودی ولی عہد نے اپنے دورے کے دوران متعدد اہم ملاقاتیں کیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقاتیں کی۔انہوں نے آج ایوان صدر میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انکو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

وہاں انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت متعدد رہنماوں سے ملاقات کی جس کے بعد وہ نور خان ائیربیس سے روانہ ہو گئے جبکہ انکو الوداع کہنے کے لیے آرمی چیف اور وزیر اعظم عمران خان بھی نور خان ائیربیس پر موجود تھے۔سعودی عہد کے دورے پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اپوزیشن کو بھی مدعو کرتی تاکہ ہم بھی انکو خوش آمدید کہتے،انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سعودی ولی عہد سے ملاقات کا موقع دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میرے دور حکومت میں چینی صدر پاکستان آئے تھے تو ہم نے انکو فلور آف دی ہاوس سے خطاب کرنے کا موقع دیا تھا ۔ اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو قومی اسمبلی میں سعودی ولی عہد کا خطاب بھی کرواتا ۔                             
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات