Live Updates

وزیراعظم نے ہنگامی طور پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں کونسل کے رکن خزانہ، دفاع، خارجہ، وفاقی وزرا، وزیرمملکت داخلہ، حساس اداروں کےسربراہان اورسیکیورٹی حکام شریک ہونگے، اجلاس میں آرمی چیف اور دیگر سروسز چیفس بھی شرکت کریں گے، اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت رواں ہفتے ہو گا

muhammad ali محمد علی پیر 18 فروری 2019 22:57

وزیراعظم نے ہنگامی طور پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء) وزیراعظم نے ہنگامی طور پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں کونسل کے رکن خزانہ، دفاع، خارجہ، وفاقی وزرا، وزیرمملکت داخلہ، حساس اداروں کےسربراہان اورسیکیورٹی حکام شریک ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے فوری بعد ہنگامی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کونسل کے رکن خزانہ، دفاع، خارجہ، وفاقی وزرا، وزیرمملکت داخلہ، حساس اداروں کےسربراہان اورسیکیورٹی حکام شریک ہونگے۔ اجلاس میں آرمی چیف اور دیگر سروسز چیفس بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت رواں ہفتے ہو گا۔ اجلاس میں بھارت کے پلواما ڈرامےاور اس سے پیدا صورتحال پر بھی غور ہو گا۔

اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام کلبھوشن جادھو کیس پر بریفنگ بھی دیں گے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کےحوالے سے بھی اجلاس میں غورکیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیاجائے گا، اجلاس میں افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات