پاکستان کا بھارت کے جارحانہ رویے کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ رہا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں خط میں لکھوں گا کہ بھارت جو کچھ کر رہا ہے،ٹھیک نہیں کر رہا،وزیر خارجہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 فروری 2019 23:08

پاکستان کا بھارت کے جارحانہ رویے کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پلوامہ واقعے کے بھارت کے جارحانہ روئیے کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے حسب روایت اپنی توپوں کا رخ پاکستان کی جانب کر دیا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان کو پلوامہ حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔

اس موقع پر بھارت میں پاکستان کے خلاف خاصا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔اس حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کو مکمل طور ہر ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔بھارت نے اس واقعے کے بعد راجستھان میں فضائی مشقیں کیں جس کے بعد پاکستان نے بھی ایل او سی ،مغربی و مشرقی بارڈر اور حساس تنصیبات پر ہائی الرٹ جاری کر دیا۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کی حمایت یافتہ تنظیم ہے اور ہم اس کا بھرپور بدلہ لیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جنگی جنون میں مبتلا ہو کر پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اب مذاکرات کے راستے بند ہو چکے ہیں صرف کاروائی کا وقت باقی ہے۔ تاہم پاکستان نے بھی بھارتی پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ رہا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ میں خط میں لکھوں گا کہ بھارت جو کچھ کر رہا ہے،ٹھیک نہیں کر رہااور بھارت یہ سب کچھ صرف سیاسی مقاصداور انتخابات کیلیےکررہاہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔بھارت میں مسلمانوں پرحملےہو رہےہیں،یہ انتہاپسندی ہے۔