جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ، آصف زرداری کا کل سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

وکلاء ٹیم پیش ہو گی

پیر 18 فروری 2019 23:16

جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ،  آصف  زرداری  کا کل سپریم کورٹ میں پیش نہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ، پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کل (منگل کو) سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، نیئر بخاری اورفاروق ایچ نائیک پر مشتمل وکلاء کی ٹیم پیش ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز سابق صدر آصف زرداری نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابق صدر آج سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میںہو رہی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے نیئر بخاری اور فاروق ایچ نائیک پر مشتمل وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہو گی جبکہ نیئر بخاری اور فاروق ایچ نائیک سماعت کے بعد آصف زرداری کو بریفنگ دیں گے۔