جانوروں کے تحفظ کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ نامی کتے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 18 فروری 2019 23:55

جانوروں کے تحفظ کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ نامی کتے  کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ..

مینیسوٹا سے تعلق رکھنےو الے ایک کتے، جس کا نام ڈونلڈ ٹرمپ تھا، کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کتے کو جانورں کے تحفظ کےلیے گولی ماری گئی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس کتے کو سیاسی مخالفت میں مارا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کتے ڈونلڈ ٹرمپ کو  پرائیویٹ  پراپرٹی کے تحفظ میں مارا گیا۔ اس کے مرنے کا تعلق سیاسی مخالفت سے نہیں ہے۔

(جاری ہے)


شیرف شان ہاکینز کے آفس نے بتایا  کہ سوشل میڈیا پر حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا  ہے۔بدقسمتی سے سوشل میڈیا صارفین علاقے میں رہنے والے لوگوں کو دھمکا رہے ہیں۔
اس کتے کا مالک رانڈل تھوم صدر ٹرمپ کا بھرپور حمایتی ہے۔ رانڈل نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 46 ریلیوں میں شرکت کی تھی۔ امریکی صدر نے رانڈل کی تصویر پر دستخط بھی کر کے دئیے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نامی یہ کتا 2016 میں پیدا ہوا تھا۔ اسی سال ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی تھی۔ اس کے پیدا ہونے پر باضابطہ طور  اسے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام دیا گیا۔