سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان متنازعہ بنانے کی کوشش ناکام
سعودی ولی عہد کا دورہ متنازعہ بنانے کی کوشش میں دو سیاسی جماعتوں ،3 مذہبی جماعتوں اور13 این جی اوز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہو گیا
سمیرا فقیرحسین منگل 19 فروری 2019 10:34
(جاری ہے)
ترکی میں قتل ہونے والے صحافی ، یمن اور شام کے مسئلے کو ایشو کے طور پر مظاہروں میں استعمال کیا جانا تھا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والے 112 ایسے اکاؤنٹس کے حوالے سے اداروں نے کوائف حاصل کر لئے ہیں، ان اکاؤنٹس کو باقاعدہ 2 سیاسی جماعتوں،3 مذہبی جماعتوں اور 13این جی اوز نہ صرف آپریٹ کر رہی تھیں بلکہ ان کے ذریعے نفرت انگیز مواد پھیلا جا رہا تھا ۔ ذرائع کے مطابق کئی صحافیوں کوبھی اس حوالے سے تیار کیا جارہا تھا کہ وہ مختلف پریس کلبوں کے باہر احتجاج کریں۔ قومی اداروں کی بہترین حکمت عملی کے تحت اقدامات کے باعث سعودی ولی عہد کی آمد پر کی جانے والی نہ صرف اس سازش کو بے نقاب کیا گیا بلکہ ایسے تمام گروپس کے خلاف، جو سوشل میڈیا پر منفی مہم چلاتے رہے ہیں، کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی خفیہ ایجنسی جہاں ایک طرف اس تاریخی دورے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی، وہاں پر اس دورے کے دوران دہشتگردی کروانے کی بھی کوشش تھی جو پاکستان کے حساس اداروں نے نہ صرف ناکام بنائی بلکہ اس سلسلے میں اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.