ایکزونوبل پاکستان کی نیہن پارکرائزنگ کے ساتھ اشتراک

ایکزونوبل پاکستان مینوفیکچررز اور آپریٹرز کو جدید کوٹنگ سسٹم فراہم کرتا ہے اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

منگل 19 فروری 2019 11:46

ایکزونوبل پاکستان کی نیہن پارکرائزنگ کے ساتھ اشتراک
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2019ء) ایکزونوبل پاکستان مینوفیکچررز اور آپریٹرز کو جدید کوٹنگ سسٹم فراہم کرتا ہے اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایکزونوبل پاکستان کی اسپیشل کوٹنگز مصنوعات صارفین کی ضروریات کے مطابق کوٹنگز کی سہولیات فراہم کرتی ہیں اور ان کے ذریعے آٹو او ای ایم (OEM manufacturers) مینوفیکچررز، مسافر گاڑیاں، کمرشل گاڑیاں، ٹریکٹرز، موٹر سائیکلیں، ایرواسپیس جیسے شعبوں کی مظلوبہ ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔



ایکزونوبل پاکستان کی مصنوعات اپنے صارفین پر مستحکم توجہ دینے کی وجہ سے کامیاب ہیں اور پروڈکشن کے مختلف مراحل میں انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے پری ٹریٹمنٹ، پرائمر، ٹاپ کوٹ اور پلاسٹک پارٹس۔ اپنے صارفین کو عالمی معیار کی ٹیکنالوجیز کی فراہمی کی مہم میں انہوں نے دنیا کی صف اول کی سرفیس ٹریٹمنٹ کیمیکل فراہم کرنے والے جاپانی ادارے نیہون پارکرائزنگ (Nihon Parkerizing) کے ساتھ اہم اشتراک کیا ہے۔

(جاری ہے)



گزشتہ 80 سال سے زائد عرصے سے کام کرنے والی نیہن پارکرائزنگ سرفیس ٹریٹمنٹ کیمیکلز کی فراہمی سے مختلف صنعتوں جیسے آٹوموٹو، الیکٹرانک ایپلائنسز وغیرہ کے اسٹیل کو حفاظت فراہم کررہا ہے۔ ان تمام سالوں میں وہ اپنی تکنیکی جدتوں کے باعث دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجیز میں پیش پیش رہے ہیں۔ نیہن پارکرائزنگ عالمی سطح پر اپنی ٹیکنالوجیز کو پھیلانے کے لئے بھی فعال کردار ادا کررہا ہے اور دنیا کے تقریبا 15 ممالک میں اسکے مشترکہ منصوبے کام کررہے ہیں۔


 
نیہن پارکرائزنگ کے چیئرمین اور سی ای او کازوچی نے کہا، "ہم ایکزونوبل پاکستان کے ساتھ اشتراک پر خوشی محسوس کرتے ہیں اور ایسے تعلق کے قیام کی امید کرتے ہیں جس کے نتیجے میں وسیع اقسام کی جدت انگیز مصنوعات اور خدمات کے ذریعے پاکستانی مارکیٹ میں سرفیس ٹریٹمنٹ کی ضروریات پائیدار انداز سے پیش کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ "

ایکزونوبل پاکستان کے بزنس منیجر کوٹنگز بزنس اسماعیل نقوی نے بتایا، "ایکزونوبل پاکستان اور نیہن پارکرائزنگ کے درمیان اشتراک اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ دو دہائیوں پر پھیلے ہوئی ایکزونوبل کی اسپیشل کوٹنگز کی پروڈکٹ رینج کا امتزاج بھی ہے۔

نیہن پارکرائزنگ اسی تصور کی پاسداری کرتا ہے جس پر ہم کام کرتے ہیں اور اسکی سرفیس ٹریٹمنٹ کیمیکلز رینج کے ذریعے ہم بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔ ہم پراعتماد ہیں کہ اس اتحاد کی بدولت آنے والے سالوں میں اس انڈسٹری کی تکنیکی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہم مارکیٹ میں بہتر انداز سے خدمات فراہم کرسکیں گے۔ "

متعلقہ عنوان :