بھارتی فضائیہ کے دو طیارے گر کر تباہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 فروری 2019 11:47

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے گر کر تباہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2019ء) : بھارتی فضائیہ کے دو طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے بنگلورو کے ہوائی اڈے پر گر تباہ ہوئے۔ حادثے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنے کی خبر سُن کر سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کا تمسخر اُڑانا شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت سے اپنے دو طیارے تک سنبھالے نہیں گئے۔ ائیر شو تو دور بھارتی فضائیہ کے طیارے ریہرسل کے دوران ہی گر کر تباہ ہو گئے جو بھارت کے لیے شرم کا مقام ہے ۔ بھارت کو چاہئیے کہ ہوش کے ناخن لے ، اپنی قابلیت اور صلاحیت پر ایک نظر ڈالے اور اس کے بعد ہی پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے۔