سلمان خان نے اپنی والدہ کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دیدی

سلمان خان اپنی والدہ کے بہت لاڈلے ہیں اور ان سے بے حد محبت کرتے ہیں

منگل 19 فروری 2019 12:01

سلمان خان نے اپنی والدہ کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دیدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی والدہ کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دی ہے۔ سلمان خان اپنی والدہ کے بہت لاڈلے ہیں اور ان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی والدہ کو روزمرہ مارکیٹ آنے جانے کے لیے ایک کار کی ضرورت تھی اور وہ اپنی ضرورت کیلئے ایک چھوٹی اور سادہ سی کار خریدنے کی خواہشمند تھیں۔جب سلمان خان کو پتہ چلا کہ ان کی ماں کو کار کی ضرورت ہے تو انہوں نے مہنگی ترین کار خرید کر اپنی ماں کو تحفے میں دے دی، جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔