نواز الدین صدیقی کی فلم ’’فوٹو گراف‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیاگیا

فلم ریلیز سے قبل ہی برلن فلم فیسٹیول میں تعریفیں سمیٹ چکی ہے ‘فلم 15مارچ کو ریلیز ہو گی

منگل 19 فروری 2019 12:09

نواز الدین صدیقی کی فلم ’’فوٹو گراف‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیاگیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) حقیقی اداکاری کی وجہ سے پہچانے جانے والے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوٹو گرافر کی زندگی پر مبنی اس فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ سنیا ملہوترا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ 2 منٹ 34 سیکنڈ کے ٹریلر میں فوٹو گرافر کی جدو جہد کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں نواز الدین صدیقی رفیق کا کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ ممبئی میں واقعی انڈین گیٹ وے آنے والے سیاحوں کی تصاویر بناتا ہے اور وہیں اس کی ملاقات نوری نامی لڑکی سے ہوتی ہے۔فلم کی کہانی میں دلچسپ موڑ اس وقت دیکھنے میں آتا ہے جب اداکار کی دادی اٴْن کی شادی کے لیے لڑکی کی تلاش شروع کر دیتی ہیں لیکن رفیق انکار کرنے کے لیے سونی کو اپنی محبت ظاہر کرتا ہے بعدازاں دکھاوے کی محبت حقیقت میں بدل جاتی ہے۔رتیش بٹرا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ریلیز سے قبل ہی برلن فلم فیسٹیول میں تعریفیں سمیٹ چکی ہے جوکہ رواں سال 15 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :