پی ایس اوکو پہلی ششماہی میں 4.2 بلین روپے کا بعد از ادائیگی ٹیکس منافع

منگل 19 فروری 2019 12:10

پی ایس اوکو پہلی ششماہی میں 4.2 بلین روپے کا بعد از ادائیگی ٹیکس منافع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او ) کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 4.2 بلین روپے کا بعد از ادائیگی ٹیکس منافع حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سست اقتصادی رحجان اور ادائیگیوں کے عدم توازن کی وجہ سے مجموعی طور پر ایندھن مارکیٹ کی نمو منفی27 فیصد رہی جس میں وائٹ اور بلیک آئل کا منفی رجحان بالترتیب12فیصد اور 60 فیصد تک رہا۔

ملک میں بجلی کی پیداوار کے لئے پاور پلانٹس آر ایل این جی پر منتقل کرنے کے رحجان کے باعث بلیک آئل کے والیم پر نمایاں اثرات مرتب ہوئے۔مشکل اقتصادی حالات کے باوجود پی ایس او نے مالی سال 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران9 .40 فیصد مجموعی شیئر( گزشتہ سہ ماہی ستمبر کے مقابلے میں0.7فیصد اضافہ ہوا)کے ساتھ ایندھن کی مارکیٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی۔

متعلقہ عنوان :