دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 19 فروری 2019 12:11

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 18600کیوسک اور اخرج 42000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد9900 کیوسک اور اخراج 9900 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد18500کیوسک اور اخراج25000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد17500کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد59500 کیوسک اور اخراج 55500کیوسک،چشمہ آمد50800 کیوسک اوراخراج 50000کیوسک، تونسہ آمد44400 کیوسک اور اخراج39100 کیوسک، پنجند آمد6200 کیوسک اور اخراج 2000 کیوسک،گدو آمد 34700کیوسک اور اخراج 30600 کیوسک، سکھر آمد24300 کیوسک اور اخراج 5100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد2500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈکیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1413.01 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.412 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1119.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.775 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 640.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.037 ملین ایکڑ فٹ ریکار ڈکیا گیا ۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے۔