پاکستان ، سعودی عرب معاہدے: 21 ارب ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں کے ثمرات 6سالوں میں سامنے آئیں گے. ماہرین
مختصر مدت کے منصوبوں پر عمل درآمد 2سال میں جبکہ طویل المدتی منصوبوں پر 4سے6سال میں ہوگا. رپورٹ
میاں محمد ندیم منگل 19 فروری 2019 12:10
(جاری ہے)
ایک رپورٹ کے مطابق ایس پی ایس سی سی کی قیادت وزیر اعظم عمران خان اور سعودی علی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود جبکہ توانائی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کو سعودی وزیر برائے توانائی اور صنعت خالد الفالح اور وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کریں گے. ان 2 روزہ دوطرفہ تعلقات میں شامل حکام کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے 3 اقدامات ممکنہ طور پر ایک سے 2 سال کے پہلے مرحلے میں مکمل ہوجائیں گے. اس میں پنجاب کے ریگیسیفائڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کے پاور پلانٹ میں تقریباً 4 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری بھی شامل ہے‘تاہم سابق حکومت کی جانب سے ان دونوں پاور پلانٹس کو فنانس کرنے کے لیے پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے سعودی تحفے کا بڑے حصہ حاصل کرنے کے باوجود ان دونوں منصوبوں کی فروخت کھلی بولی کے عمل کے ذریعے کیے جانے کا امکان ہے. حکام کا کہنا ہے کہ اے سی ڈبلیو اے پاور سے آئندہ 2 برسوں میں مزید 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جو مستقبل قریب میں قابل عمل مطالعے کی بنیاد پر زیادہ تر بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور چاغی ونڈ کوریڈور میں قابل تجدید توانائی منصبوں میں ہوگی. اے سی ڈبلیو اے پاور ریاض سے تعلق رکھنے والا ڈیولپر، سرمایہ کار، شریک مالک اور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقی، جنوبی افریقی اور جنوب مشرقی ایشیائی خطوں سمیت 10 ممالک میں نمکیاتی پانی میٹھا کرنے کے پلانٹس اور بجلی کی پیداوار کے پورٹ فولیو کا آپریٹر ہے. اس کے ساتھ ساتھ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز، جامشورو اور جاگران پاور منصوبوں جیسے منصوبوں میں حصے کے طور پر پہلے 2 برسوں میں سعودی فنڈ سے پاکستان کے لیے مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے. علاوہ ازیں 2 سے 3 برسوں میں 2 ارب ڈالر تک کی وسط مدتی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس میں ایک، ایک ارب ڈالر کے چھوٹے پیٹروکیمیکل منصوبے اور خوراک اور زراعت کے منصوبے شامل ہیں. اسی طرح طویل مدتی منصوبوں میں 12 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری 2 بڑے منصوبوں میں کی جائے گی جن میں آرامکو کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری اور 2 ارب ڈالر کی معدنیاتی ترقی شامل ہے. حکام نے واضح کیا کہ آئل ریفائنری اور معدنیاتی منصوبوں کی نشاندہی کے لیے قابل عمل مطالعہ ابھی تک نہیں ہوا لیکن جتنی جلد یہ مطالعہ مکمل ہوگا فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ان تمام منصوبوں پر رسمی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے. انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح پر ایس پی جے ایس سی سی کے قیام کا فیصلہ کیا اور متبادل بنیادوں پر دونوں ممالک میں اس کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا. اس کے علاوہ دونوں ممالک کے عوام اور تاجروں کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مواصلات کو فروغ دینے کے لیے تمام دستیاب چینلز کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا. علاوہ ازیں تجارت اور کاروبار پر مشترکہ کمیشن جو اب ایس پی جے ایس سی سی کا حصہ ہے وہ مخصوص شعبوں اور مصنوعات میں دوطرفہ تجارت کی سہولت فراہم کرے گا.
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.