Live Updates

بجٹ ہو یا ولی عہد کا دورہ ، اپوزیشن کونظراندازکیا گیا،خورشید شاہ

حکومتی رویے پر غور کے لیے کل اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ بلانے پراتفاق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 فروری 2019 12:28

بجٹ ہو یا ولی عہد کا دورہ ، اپوزیشن کونظراندازکیا گیا،خورشید شاہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری۔2019ء) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے حکومت سے شکوہ کیا ہے کہ بجٹ ہو یا ولی عہد کا دورہ ، اپوزیشن کونظراندازکیا گیا، حکومت کا یہ رویہ غیرسنجیدہ اورغیرسیاسی ہے. پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور رہائی پر انہیں مبارکباد دی ہے.

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی رویے پر غور کے لیے بدھ کے روز اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ بلانے پراتفاق کیا گیا.

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے پر بھی قوم کو تقسیم کیا گیا‘ سعودی ولی عہد کسی کے ذاتی نہیں پاکستان کے مہمان تھے،اپوزیشن کو نہ بلا کر دنیا کو قوم کی تقسیم کا پیغام دیا گیا‘وزرا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پرمقدمات ہیں اس لیے مدعونہیں کیا،یہ جوازناقابل فہم ہے.

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کا جواز مان لیا جائے تو پھر نیب کی تحقیقات تو عمران خان اور وزرا کے خلاف بھی جاری ہیں حکومت کے اس رویے پر اپوزیشن مشاورت کر کے حکمت عملی بنائے گی. ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی رویے پر غور کے لیے بدھ کے روز اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ بلانے پراتفاق کیا گیا. خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے پر بھی قوم کو تقسیم کیا گیا‘ سعودی ولی عہد کسی کے ذاتی نہیں پاکستان کے مہمان تھے،اپوزیشن کو نہ بلا کر دنیا کو قوم کی تقسیم کا پیغام دیا گیا‘وزرا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پرمقدمات ہیں اس لیے مدعونہیں کیا،یہ جوازناقابل فہم ہے.

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کا جواز مان لیا جائے تو پھر نیب کی تحقیقات تو عمران خان اور وزرا کے خلاف بھی جاری ہیں حکومت کے اس رویے پر اپوزیشن مشاورت کر کے حکمت عملی بنائے گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات