معاشرے کے پسماندہ طبقے کی فلاح وبہبودتحریک انصاف کا ایجنڈا ہے ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

صحت انصاف کارڈ کا اجرا عوامی فلاح بہبود کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ‘ عثمان بزدار نے بورڈکے اراکین کی تعداد جلدمکمل کرنیکی ہدایت کر دی

منگل 19 فروری 2019 12:58

معاشرے کے پسماندہ طبقے کی فلاح وبہبودتحریک انصاف کا ایجنڈا ہے ‘ وزیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقے کی فلاح وبہبودتحریک انصاف کا ایجنڈا ہے ،کم وسائل رکھنے والے افرادکی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی کارکردگی اور متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی اسجد ملہی،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،چیف ایگزیکٹو آفیسرپنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب سوشل سکیورٹی اتھارٹی کے بورڈکے اراکین کی تعداد جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہا کہ صحت ،انصاف کارڈ کا اجرا عوامی فلاح بہبود کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کامحروم معیشت افراد کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کردار بہت اہم ہے ۔کم وسیلہ طبقات کی براہ راست فلاح وبہبود کیلئے نئے پروگرامز تشکیل دیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :