کرکٹر شاہ زیب حسن کی نام ای سی ایل سے نکلوانے کے کیس کی جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور پی سی بی کو نوٹس جاری

منگل 19 فروری 2019 13:09

کرکٹر شاہ زیب حسن کی نام ای سی ایل سے نکلوانے کے کیس کی جلد سماعت کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر شاہ زیب حسن کی جانب سے نام ای سی ایل سے نکلوانے کے کیس کی جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15روز میں جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کرکٹر شاہ زیب حسن کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شاہ زیب حسن ایک شہرت یافتہ کرکٹر ہیں،کسی قسم کی میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں رہے اس کے باوجود نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم، پی سی بی یا کسی اور تفتیشی محکمے کے پاس شکایت زیر التوا ء نہیں۔کرکٹر شاہ زیب حسن کی اہلیہ اور بچے بیرون ملک ہیں کئی ماہ سے ملاقات نہیں ہو پائی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کرکٹر شاہ زیب حسن کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے اورشاہ زیب حسن کو بیوی اور بچوں سے ملاقات کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔