سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ کاکچہری کا تفصیلی دورہ ،دیر سے آنے پر ایک سٹینو گرافر کو شوکاز نوٹس جاری

مکمل یونیفارم نہ پہننے پر دو اہلمد اور ایک ریڈر کی سرزنش ،کچہری میں گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد

منگل 19 فروری 2019 13:09

سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ کاکچہری کا تفصیلی دورہ ،دیر سے آنے پر ایک سٹینو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نواز کی ہدایت پر سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ ہدایت اللہ شاہ نے کچہری کا تفصیلی دورہ کیا،دیر سے آنے پر ایک سٹینو گرافر کو شوکاز نوٹس جاری جبکہ مکمل یونیفارم نہ پہننے پر دو اہلمد اور ایک ریڈر کی سرزنش کی گئی ۔

(جاری ہے)

سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ ہدایت اللہ شاہ نے تمام عدالتوں میں جا کر کارروائی کا جائزہ لیا اورعدالتی عملے اور جوڈیشل آفیسرز کی حاضری کو چیک کیا۔

انہوں نے انچارج پراسیکیوشن کو پراسیکیوٹر کی بروقت عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتوں میں کیسز کی سماعت کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کچہری کے گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو سخت سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت اورکچہری میں گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

متعلقہ عنوان :