گلوکارہ عینی طاہرہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی

منگل 19 فروری 2019 13:17

گلوکارہ عینی طاہرہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق عینی طاہرہ نے پنجابی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے بھرپور عملی جدوجہد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے تحت وہ مختلف شہروں میں میوزیکل شو منعقد کر کے پنجابی ثقافت کو فروغ دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

عینی طاہر نے پنجاب کے مختلف شہروں میں پرفارم کرنے کے بعد اب سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں سندھ کے مختلف شہروں میں بھی میوزیکل شو منعقد کیے جائیں گے جن میں پنجابی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔اس وقت عینی طاہرہ واحد گلوکارہ ہیں جو چمٹے کو اپنی گائیکی کے دوران استعمال کررہی ہیں جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے ڈھول بجانے کی تربیت حاصل کرنی بھی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :