توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری

منگل 19 فروری 2019 13:28

توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ مسٹر جسٹس شاہد کریم نے ٹیمپل روڈ کے مسعود خالد کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ایک پٹیشن پر لاہور بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دیا تھا ، لاہور کی اصل خوبصورتی کو بھال کرنے کا حکم دیا گیا مگر ٹیمپل روڈ پر ناجائز طارق فیروز پلازہ کے خلاف کاروائی نہ کی گئی ،عدالت نے میری درخواست دادرسی کے لیے ڈی سی لاہور کو بھجوا دی تھی مگر عدالت کے چودہ دسمبر 2018کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر عدالت نے ڈی سی صالحہ سعید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔