محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے محکمہ اوقاف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

محکمہ اوقاف کے درباروں کی آمدن میں خردبرد پر اینٹی کرپشن سرگودھا نے خردبرد کرنے والوں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی

منگل 19 فروری 2019 13:47

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے محکمہ اوقاف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے محکمہ اوقاف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جس میں اوقاف کی دوکانوں کو مارکیٹ ریٹ سے کم ریٹ پر لیز پر دینے ، دوکانوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، غیرقانونی ٹرانسفر ،محکمہ کی وقف شدہ زمینوں کو من پسند افراد کو دینے والے گروہ کے خلاف اینٹی کرپشن سرگودھا نے تفتیش شروع کر دی۔

جبکہ محکمہ اوقاف کے درباروں کی آمدن میں خردبرد پر اینٹی کرپشن سرگودھا نے خردبرد کرنے والوں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی۔اس مقدمہ میں عبدالشکور، ایڈمنسٹریٹر اوقاف، غلام نبی ربانی، سپرنٹنڈنٹ، عشرت حسین، ہیڈ کلرک اور امام بخش، جونیئر کلرک کوملوث کیا گیاہے۔زرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نیریجن کے سرکاری فنڈز میں کرپشن ، سرکاری واجبات کے نادہندگان، سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین اور ادروں میں کرپشن کے خلاف کاروائیاں کر کے تقریبا14ارب تک ریکور کئے۔

(جاری ہے)

اور اب محکمہ اوقاف میں ہونے والی کرپشن، محکمہ اوقاف کو وقف کردہ اراضی ، دوکانیں اور درباروں کی آمدن میں خردبرد کے متعلق اینٹی کرپشن کو معلوم ہوا تھا جن میں سرگودھاشہر میں واقع محکمہ اوقاف کی دوکانوں کی الاٹمنٹ میں افسران و اہلکاروں نیمن پسند افرادکو نوازا ہے اور اٴْن سے مارکیٹ ریٹ سے کم کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ محکمہ اوقاف کو وقف کردہ سرکاری زمین جس کو اٴْنہوں نے اٴْنے پونے داموں لیز پر دے رکھا ہیاور درباروں کی آمدن میں خردبرد کیا جا رہا ہے۔

جس پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری ٹیم تشکیل دی، جس میں شامل احسان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور نثار احمد جوئیہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نے محکمہ اوقاف سے ریکارڈ طلب کیالیکن محکمہ اوقاف کے پاس ریکارڈ موجود نہ تھا جس سے معلوم ہو سکے کہ یہ الاٹمنٹس قانون کے مطابق کی گی ہیں اور نہ ہی وہ اپنی بے گناہی ثابت کر نے میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش کر سکے۔

دوران انکوائری اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے مارکیٹ کا خفیہ سروے کیا جس سے معلوم ہوا کہ محکمہ اوقاف کو وقف کردہ دوکانوں کا کرایہ مارکیٹ ریٹ سے بہت کم کرایہ وصول کر رہے ہیں اور دوکانوں کی ٹرانسفر بغیر قانونی طریقہ کار اپنائے ٹرانسفر کر رہے ہیں اور درباروں کی آمدن میں بھی خردبر کر رہے ہیں۔ جس پر انکوائری ٹیم نے انکوائری رپورٹ پیش کی تو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے حکم پر عبدالشکور، ایڈمنسٹریٹر اوقاف، غلام نبی ربانی، سپرنٹنڈنٹ، عشرت حسین، ہیڈ کلرک اور امام بخش، جونیئر کلرک محکمہ اوقاف سرگودھا کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے، سرکاری فنڈز میں خردبر دکرنے، خزانہ سرکار کو نقصان پہچانے کے الزام میں مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے حکم دیا کہ دیگر افسران و اہلکاران اورکردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے۔

جس کے لئے مقدمہ کی تفتیش شیخ عمر حیات کی نگرانی میں تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، احسان اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرکے سپرد کر دی اور ہدایت کی کہ تفتیش مکمل کر کے 15مارچ2019تک رپورٹ پیش کریں۔