سرگودھا میں سماج دشمن عناصر کیخلاف ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

متعدد افراد گرفتار‘منشیات اور ناجائزاسلحہ برآمد‘ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

منگل 19 فروری 2019 13:47

سرگودھا میں سماج دشمن عناصر کیخلاف ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) سرگودھا میں سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے متعدد گرفتار کرتے ہوئے منشیات اور ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا گیا جس پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔زرائع کے مطابق سرگودہا کے مختلف علاقوں میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

جس میں مل بیرئیر لیاقت کالونی ،49ٹیل سرگودہا، جنرل بس سٹینڈ، بشیر کالونی، چونا بھٹیاں، سبھروال کالونی، عزیز بھٹی ٹاؤن، چک107جنوبی، بستی پٹھانوالی، الفضل ٹاؤن، ریلوے اسٹیشن بھلوال، علی پورسیداں ، موضع گھگیاٹ، سالم انٹرچینج چوک، شاہپور جیل، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہپور، موضع کنڈان، موضع سلطان پور، لاری اڈافاروقہ روڈ، پٹھان کالونی، چائنیز کیمپ، چک118جنوبی، سوبھاگہ، موضع اوپی روانہ، کوٹ مومن انٹرچینج، موضع دودہ اور سیال موڑ انٹرچینج اورگردونواح میں سرچ آپریشن میں تھانہ کینٹ ،تھانہ سٹیلائٹ ٹاون، تھانہ جھال چکیاں ،تھانہ عطاء شہید ، تھانہ بھلوال سٹی ،تھانہ بھیرہ ، تھانہ میانی،تھانہ پھلروان،تھانہ شاہ پور سٹی،تھانہ جھاوریاں،تھانہ ساہیوال ،تھانہ سلانوالی،تھانہ شاہ نکڈر،تھانہ کوٹ مومن،تھانہ لکسیاں کے علاوہ ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سول ڈیفنس اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس آپریشن کے دوران سینکڑوں گھروں ، دوکانات ، ہوٹلز، سرائے کی تلاشی لی گئی اور ایک ہزار کے قریب مشکوک افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک مشین کی گئی ہے جبکہ چودہ افرادفراست علی سے چرس1110گرام، امجد سے شراب 25بوتل معہ چالوبھٹی، رمضان سے چرس400گرام، شاہد سے چرس 216 گرام،عمر سے چرس220گرام، ظہیر سے شراب120بوتل، شکیل ریاض سے شراب10بوتل، مناظر سے شراب20بوتل ، قاسم سے شراب5بوتل، کامران سے کلاشنکوف، فیصل سے پسٹل30بور، لقمان سے پسٹل30بور، ذیشان سے پسٹل30بور اور غلام رسول سے پسٹل30بور برآمد کرکیملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔