فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمے میں اہم ترین گواہ کا بیان قلمبند ،

عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا

منگل 19 فروری 2019 15:35

فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمے میں اہم ترین گواہ کا بیان قلمبند ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمے میں اہم ترین گواہ کا بیان قلمبند ، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ۔ منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ پی آر او سپریم کورٹ شاہد حسین کمبوہ کا بیان قلمبند کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پی آر او سپریم کورٹ نے کہا کہ 19 ستمبر 2018 کو سوشل میڈیا پر فیصل رضا عابدی کا انٹرویو دیکھا۔

پی آر او سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصل رضا عابدی نے انٹرویو میں الزامات سے ججز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی، اندراج مقدمہ کیلئے آئی جی پولیس کو خط لکھا۔پی آر او سپریم کورٹ پر ملزمان کے وکلائنے جرح بھی مکمل کرلی ،آئندہ سماعت پر مزید استغاثہ کے گواہان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ مارچ تک ملتوی کر دی ۔