سپریم کورٹ نے حسین حقانی کی گرفتاری اور وطن واپسی کو وفاق کا معاملہ قرار دیدیا

وفاق اور وفاقی ادارے چاہیں تو متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کر سکتے ہیں، عدالت کا تحریری حکمنامہ جاری

منگل 19 فروری 2019 15:35

سپریم کورٹ نے حسین حقانی کی گرفتاری اور وطن واپسی کو وفاق کا معاملہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حسین حقانی کی گرفتاری اور وطن واپسی کو وفاق کا معاملہ قرار دیدیا۔ منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے میمو گیٹ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیا کہ درخواست گزاروں کی جانب سے کوئی پیش ہوا نا ہی التواء کی درخواست آئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ میمو گیٹ اسکینڈل کا معاملہ آٹھ سال پرانا ہے، عدالت کو آگاہ کیا گیا اس معاملے میں زمہ داران کیخلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔ عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کا تشکیل کردہ کمیشن 4 جون 2012 کو اپنی رپورٹ دے چکا ہے۔ عدالتی حکم نامے کے ماطبق نیب کو حسین حقانی کی وطن واپسی کیلیے عدالت حکم دے چکی ہے۔ عدالت نے کہا کہ وفاق اور وفاقی ادارے چاہیں تو متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔ عدالت مزکورہ وجوہات کی بنیاد پر تمام درخواستیں نمٹائی جاری ہیں۔