Live Updates

باغی رہنما زعیم قادری کی غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپسی

جذبات میں آکر پریس کانفرنس کی تھی جس پر شرمندہ ہوں،نواز شریف میرے لیڈر ہیں، تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب میں بڑے عہدے کی پیشکش شکریہ کے ساتھ مسترد کی۔ ن لیگ کے باغی رہنما زعیم قادری کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 فروری 2019 15:59

باغی رہنما زعیم قادری کی غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپسی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما زعیم قادری غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس شامل ہو گئے ہیں۔زعیم قادری کا کہنا ہے کہ میں جذباتی طور پر پریس کانفرنس کرنے پر شرمندہ ہوں ۔میں مسلم لیگی ہوں اور نواز شریف میرے لیڈر ہیں۔پارٹی ماں کی طرح اور لیڈر باپ کی طرح ہوتا ہے اور والدین سے ناراضگی ہو جاتی ہے۔

ن لیگ میرا نظریہ ہے نظریات سے ہٹ نہیں سکتا۔زعیم قادری پارٹی کے خلاف جذباتی پریس کانفرنس پر بھی نادم نظر آئے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جذبات میں آکر وہ پریس کانفرنس کی تھی اور مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے۔زعیم قادری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں بڑے عہدے کی آفر شکریہ کے ساتھ مسترد کر دی۔میں نے بوٹ پالش کرنے والی بات بھی سیاسی کارکن کی عزت کے لیے کہی۔

(جاری ہے)

میں منافق نہیں جو ن لیگ میں رہتے ہوئے غائبانہ سے بھی تعلقات رکھو ں۔دوسری طرف تعلقات رکھنے والے بہت سارے لوگ گرفتار نہیں ہوتے۔ واضح رہے ن لیگی رہنماء زعیم حسین قادری نے الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم کے دوران ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے جون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران حمزہ شہبازکوشدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

انہوں نے حمزہ شہبازکے بارے میں انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے تھے کہ حمزہ شہبازلاہور آپ کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔تاہم انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی لیکن انہوں نے کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگی ہیں اور ہمیشہ مسلم لیگی ہی رہیں گے۔انہوں نے عام انتخابات میں این اے 133سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور وہ الیکشن ہار گئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات