آئیسکو نے بل ادا نہ کرنے پر 61 سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی

منگل 19 فروری 2019 16:58

آئیسکو نے بل ادا نہ کرنے پر 61 سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) آئیسکو نے بل ادا نہ کرنے پر 61 سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی۔سی ڈی اے پی ڈبلیو ڈی سرکاری تعلیمی اداروں چیف کمشنر کے متعدد دفاتر کی بجلی کاٹ دی گئی۔آئیسکو نے بجلی نادہندگان کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 کروڑ53 لاکھ روپے کے ریکوری کیلئے 41 کنکشنز کاٹ دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور بھی آئیسکو کا نادہندہ نکلا ،بقایاجات ادا نہ کرنے پر وزارت مذہبی امور کا بجلی کنکشن کاٹ دیا گیاوزارت مذہبی امور کے زمہ 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الدا ہے، وزارت پیٹرولیم کے زمہ 39 لاکھ روپے واجب الدا ہیں ۔

وزارت پیٹرولیم کے متعدد دفاتر کی بجلی منقطع کر دی گئی ،پولی کلینک اہسپتال بھی بجلی نادہندگان میں شامل ہے ،پولی کلینک اہسپتال نے 4 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں ،پولی کلینک کے نرسنگ ہاسٹل کی بجلی کاٹ دی گئی۔سی ڈی اے نے 47 لاکھ 47 ہزار روپے ادا نہیں کیے،پولیس بیورو 70 لاکھ 91 ہزار روپے ادا نہیں کر رہا ،پاک سیکرٹریٹ شہید ملت کے ذمہ 4 کروڑ 14 لاکھ روپے واجب الداہیں ۔شہیدملت بلڈنگ کی بجلی کاٹ دی گئی ۔