ہندوستان پاکستان پر حملے کا سوچے بھی نا ورنہ بھارت کا نام و نشان مٹ جائیگا،راجہ فاروق حیدر

کشمیریوں کے دل میں ہندوستان سے نفرت کے علاوہ کوئی جذبہ نہیں ہے۔کشمیریوں کے خلاف بھارتی وزیراعظم مودی اور خفیہ ایجینسی را کی ایما پر پرتشدد کارروائیاں ،کشمیری طلباء پر تشدد جموں میں مسلمان کشمیریوں کے خلاف منظم حملے انتہائی قابل مذمت فعل ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

منگل 19 فروری 2019 17:31

ہندوستان پاکستان پر حملے کا سوچے بھی نا ورنہ بھارت کا نام و نشان مٹ ..
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان پر حملے کا سوچے بھی ورنہ بھارت کا نام و نشان مٹ جائے گا۔کشمیریوں کے دل میں ہندوستان سے نفرت کے علاوہ کوئی جذبہ نہیں ہے۔کشمیریوں کے خلاف بھارتی وزیراعظم مودی اور خفیہ ایجینسی را کی ایما پر پرتشدد کارروائیاں ،کشمیری طلباء پر تشدد جموں میں مسلمان کشمیریوں کے خلاف منظم حملے انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔

ہندوستان نے چھ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا،ہزاروں اپاہج بنا دئیے،ہزاروں غائب ہیں اور اتنے ہی جیلوں میں قید ہیں۔وزیراعظم پاکستان کا خطاب درست اور بروقت تھا ضروری ہے کہ پوری قوم بھارت کے خلاف ایک ہو جائے۔

(جاری ہے)

کشمیر تاریخی،ثقافتی ،جغرافیائی طور پر پاکستان ہے،بھارت کے خلاف بہادر کشمیری اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ فرنٹ لائن میں لڑیں گے۔

بھارت کو شکست فاش دینے کیلیے بہادر کشمیری پوری طرح تیار ہیں۔بھارتی فوج گیدڑ بھبکیاں نہ دے جنگ کوئی کھیل نہیں ہوتی۔وزیراعظم پاکستان نے ٹھیک کہا اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو پاکستان سوچے گا نہیں بھرپور جواب دیگا۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے خطاب میں کیا۔وزیراعظم جب خطاب کیلیے پہنچے تو ان کا والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ یہاں ہمارے سفیر ہیں ،آپ یورپ میں کشمیر پر بھرپور بات کیا کریں اس حوالے سے کوئی دباو خاطر میں نہ لائیں بلکہ یہاں کی کمیونٹی کو بھارتی فوج کے جابرانہ قبضے اور ظلم و ستم کے بارے میں بتائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے لاکھوں کشمیری شہید کر دئیے اب کشمیری بھارتی فوج کو پھول تو پیش نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا اگر بھارت نے زمینی حقائق کا ادراک نہ کیا تو پلوامہ جیسے حملے ہوتے رہیں گے۔

انہوں نے کہ کہ چانکیہ ذہنیت کے بعد اب مودی ذہنیت نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور مودی ذہنیت یہ ہے کہ مسلمانوں خاص طور پر کشمیریوں کو نشںانہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں۔بھارتی فوج جو انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے دنیا اس کا نوٹس لے اور ہمیں اس سے نجات دلانے میں ہماری مدد کرے۔انہوں نے کہا اگر بھارت نے یہ جارحانہ رویہ جاری رکھا تو خطے کے امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کشمیریوں نے کبھی بھارت کے قبضے کو تسلیم نہیں کیا ہے وہ بھارت سے آزادی کیلیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں اور یہ سلسلہ آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق تک جاری رہے گا۔وزیراعظم نے کہا ہماری حکومت کی ترجیح اول آزادی کشمیر ہے بھارت سے آزادی کیلیے ہم ہر حد تک جائیں گے اور ہر عالمی فورم پر بھارت کا پیچھا کریں گے اور اس کے ظلم کو طشت از بام کریں گے۔