وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں ایف سی کی تعیناتی کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی

منگل 19 فروری 2019 19:00

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں ایف سی کی تعیناتی کی مدت میں مزید چھ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں ایف سی کی تعیناتی کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے، وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر یہ منظوری یکم جنوری 2019 سی30جون 2019 تک کی مدت کے لئے دی ہے ،وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد ایف سی امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مقررہ مدت تک اپنی ذمہ دارایاں ادا کرتی رہے گی۔