ْپلوامہ واقعہ افسوسناک ،بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام عائد کیا ،شاہ محمود قریشی
بھارتی حکومت الیکشن جیتنے کیلئے جنگ کو ہوا دے رہی ہے،بھارت خطے کے امن کو سیاست کی نذر نہ کرے،بھارت سن لے یہ نیا پاکستان ہے وزیر اعظم نے بتادیا ہے ہربھارتی حماقت کا جواب دیا جائیگا،افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کروارہے ہیں ، مسئلہ کشمیر کا حل بھی صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، سعودیہ ایران مسئلے پر پاکستان غیر جانبدار ہے،بہت جلد ملک میں سرمایہ کاری کی بارش ہونیوالی ہے، وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس
منگل 19 فروری 2019 19:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت الیکشن جیتنے کیلئے جنگ کو ہوا دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کروارہے ہیں کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں بھی 17سال بعد مذاکرات ہورہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ظلم کررہا ہے،پلوامہ حملے کے بعد کشمیریوں پر مزید ظلم کیا جارہا ہے انتہاء پسند ہندو کشمیریوں کی املاک جلا رہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی ہر معقول بات کا مثبت جواب دیگا، بھارت خطے کے امن کو سیاست کی نذر نہ کرے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 70ہزار قربانیاں دی ہیں، پاکستان کبھی اپنی سرزمین کو دہشتگردی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سن لے یہ نیا پاکستان ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مفصل بیان میں پاکستان کا موقف پیش کردیا ہے ،وزیر اعظم نے بتادیا ہے ہربھارتی حماقت کا جواب دیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ حالیہ صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا اور کلبھوشن کے مسئلے پر بھی اپنا موقف پیش کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کلبھوشن کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بھارت میں ہمارے پتلے جلائے جارہے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سعودی ایران تعلقات میں تناؤ پہلے سے ہے،سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے بارے میں جو کہا وہ ان کی اپنی رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا برادر ملک اور دیرینہ دوست ہے، سعودیہ ایران مسئلے پر پاکستان غیر جانبدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ملک میں سرمایہ کاری کی بارش ہونیوالی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کو بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.